جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اپنی حکومت آنے پر استری پھر وادینگے ، شہباز گل کی معروف صحافی کوسنگین دھمکی

datetime 4  جولائی  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کو دھمکی دیتے ہوئےکہا کہ اپنی حکومت آنے پر استری پھروادینگے، انہوں نے کہا کہ میں دوبار ہ فہد حسین آپ کو بتارہا ہوں فہد حسین آپ ایک گیدڑ ہیں آپ نے آزاد صحافیوں کو بدنام کیا ہے آپ یہاں پر بیٹھ کر کالم لکھتے تھے تحریک انصاف کے خلاف اور

آزاد صحافی بنتے تھے یہ جتنے صحافی یہاں بیٹھے ہیں ان سب کی توہین ہیں آپ، آپ کا چہرہ ہے زرد صحافت آپ پیچھے بیٹھ کے جو کچھ کررہے ہیں اسٹریٹجک سیل پر اور جن جن کے کہنے پر کررہے ہیں ہمارے علم میں ہے، ہماری گورنمنٹ آنے دو پتر یہ استری نہ پھیری تو پھر دسی استری پھیرنے کا مطلب کوئی ریاستی مشینری کو آپ کے خلاف استعمال کرنے کی بات نہیں کررہے آپ کا قانونی طریقے سے احتساب کریں گے۔علاوہ ازیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل پاکستانی سفارتکار کےمکتوب سے متعلق نئی کہانی سامنے لے آئے اور کہا ہے کہ سفارتی مکتوب اس وقت وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چھپایا جارہا تھا۔میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا کہ سفارتی مکتوب اس وقت وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چھپایا جارہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حلق میں انگلی ڈال کر یہ مکتوب نکلوایا ہے، یہ سفارتی مکتوب کس نے چھپایا؟یہ بات مجھ سے زیادہ صحافی جانتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما سفارتی مکتوب چھپانے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے سے متعلق سوال ٹال گئے۔اْنہوں نے کہاکہ اس وقت ہماری حکومت کی توانائیاں سازش کا مقابلہ کرنے میں صرف ہو رہی تھیں، اس وقت محاسبہ کرنا ممکن نہیں تھا اور محاسبہ کیا جاتا تب بھی ملوث لوگوں کو چْھڑا لیا جاتا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…