منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

تمام پاکستانی عازمین حج کے لئے اہم خبر،ہدایات جاری کردی گئیں

datetime 25  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام پاکستانی عازمین حج کے لئے اہم خبر،ہدایات جاری کردی گئیں

اسلام آباد (این این آئی)ڈائریکٹر حج مکہ ساجد منظور اسدی نے کہا ہے کہ تمام پاکستان عازمین حج مکہ مکرمہ کے موسمی حالات کو

مدنظر رکھتے پانی کا استعمال زیادہ کریں، کھانا وقت پر کھائیں اور اپنے آرام کا خاص خیال رکھیں تاکہ آئندہ مناسک حج کی ادائیگی

کے لئے وہ خود کو چاق و چوبند رکھ سکیں۔ ہفتہ کو ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ حج میڈیکل مشن کی رپورٹ کے مطابق

وہاں صرف لوگ تھکاوٹ اور پٹھوں کی کھنچاؤ کی شکایت کے ساتھ آرہے ہیں، گیسٹرو کا کوئی مریض ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ خوراک کی وجہ سے بدہضمی کا ابھی تک کوئی کیس ہسپتال میں رپورٹ نہیں ہوا کیونکہ کھانے کی تیاری کی سخت نگرانی کا نظام وضع کیا گیا ہے

اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عازمین حج سے خصوصی طور پر گذارش کی کہ یہاں گرمی کی شدت کو

مد نظر رکھتے ہوئے پانی کا استعمال زیادہ کریں، کھانا وقت پر کھائیں اور اپنے آرام کا خاص خیال رکھیں تاکہ حج کے لازمی ایام کے دوران مناسک حج کی ادائیگی کے لئے خود کو تازہ دم رکھ سکیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…