جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل حل

datetime 25  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)ڈبلیو بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے ایک نئی اپ ڈیٹ لا رہا ہے جس کے ورژن کو 2.22.14.12 تک لایا جا رہا ہے اور اس اپ ڈیٹ کے ذریعے چیٹ کو ڈیلیٹ کرنے میں آنے والی دشواری کو حل کیا جارہا ہے۔بیٹا ورژن استعمال کرتے وقت ہمیشہ کچھ مسائل کا سامنا کرنے کی توقع رکھنی چاہیے

کیونکہ یہ اپ ڈیٹس دن بہ دن تیار ہوتی رہتی ہیں، اس اپ ڈیٹ میں واٹس ایپ نے چیٹس کو ڈیلیٹ کرتے وقت پیش آنے والے ایک مسئلہ کو حل کیا ہے۔یہ مسئلہ اس وقت پیش آتا ہے جب کسی بھی واٹس ایپ چیٹ کو ڈیلیٹ کیا جاتا ہے مگر وہ 100 فیصد پر جاکر پھنس جاتا ہے اور ڈیلیٹ کرنے کا عمل مکمل نہیں ہوپاتا، اینڈرائیڈ 2.22.14.3 اپ ڈیٹ کے لیے واٹس ایپ بیٹا میں مسئلہ کو کامیابی کے ساتھ حل کیا گیا تھا، لیکن کچھ عجیب و غریب وجوہات کی بنا پر 2.22.14.5 بیٹا ورژن انسٹال کرنے کے بعد بگ واپس آ گیا تھا، مگر اب ایسا لگتا ہے کہ واٹس ایپ نے اس بگ کو حل کرلیا ہے اس مسئلہ کو اب واقعی ٹھیک کیا جاسکے گا۔دوسری جانب  میٹا کمپنی نے بالخصوص چھوٹے بچوں کو ناخوشگوار آن لائن تجربات سے بچانے کے لیے عمر کی شناخت کے نئے آپشن اور ٹول پیش کئے ہیں۔ ان میں مصنوعی ذہانت یا اے آئی کو بھی استعمال کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق میٹا نے کسی شخص کی عمر معلوم کرنے کیلئے دو طریقوں کا انکشاف کیا ہے جس کے ساتھ صارفین کو آن لائن اپنی شناخت کے ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔

جب ہمیں13 سے 17 برس کے صارفین کا پتا چلتا ہے تو ہم مناسب اقدامات کے تحت ان کا دائرہ مختصر کرتے ہیں، ان میں اکائونٹ کو پرائیوٹ رکھنے، بالغان سے غیرضروری گفتگو میں کمی اور اشتہارات تک رسائی میں احتیاط کی جاتی ہے، میٹا میں ڈیٹا گورنسس کی سربراہ ایریکا فنِکل نے بتایا۔

تاہم یہ تجربہ امریکا میں ہی جاری کیا گیا ہے اور شاید بعد میں اسے دیگر ممالک تک وسیع کیا جائے گا۔انسٹاگرام نے یوٹی نامی کمپنی سے رابطہ کیا جو آن لائن صارفین کی عمر کی تصدیق بھی کرتی ہے۔ اسی طرح جب 18 برس سے کم عمر کے صارفین انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو یا سیلفی اپ لوڈ کریں گے۔

یوٹی کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پروگرام چہرے کے خدوخال دیکھ کر عمر کا اندازہ کرے گا۔ اس عمل میں مصنوعی ذہانت اور ڈیپ لرننگ بھی شامل ہوگی۔ اگر صارف کی عمر 18 برس سے کم ہوگی تو یوٹی اور میٹا اس عکس یا ویڈیو کو ازخود ہٹادیں گے۔

دوسرا آپشن یہ ہے کہ صارف تین مشترکہ دوستوں کی عمر معلوم کرے گا اور اس کا نگراں کم ازکم 18 برس کا کوئی فرد ہوگا۔گزشتہ برس انسٹاگرام نے بچوں کے لیے اپنی منفرد ایپ پیش کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر بہت شدید تنقید کی گئی تھی۔ انسٹاگرام نے بتایا کہ انسٹاگرام کڈز کے لییوالدین کی رضامندی لازمی تھی اور اس میں اشتہارات سے پاک صاف ستھرا مواد ہی دکھایا جاتا تھا۔ لیکن اس کے باوجود انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس پر شدید تنقید کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…