ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایک دن میں ڈالر 4 روپےسے زائد سستا ہو گیا، سونے کی قیمت میں بھی یکدم بڑی کمی

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) امریکن ڈالر کی قیمت میں کئی روز سے جاری اضافے کا سلسلہ رک گیا اور روپے کے مقابلے میں اس کی قدر میں چار روپے 70 پیسے کی تاریخی کمی ہوئی ہے۔ڈالر کی رسد بہتر کرنے سے متعلق اسٹیٹ بینک کے حالیہ اقدامات کے تحت ایک لاکھ ڈالر

سے زائد درآمدات کی ادائیگیوں کے 24 گھنٹے قبل مرکزی بینک کو آگاہ کرنے کے احکامات، برآمدی شعبوں کی جانب سے 150 ملین ڈالر کی برآمدی آمدنی بھنانے سے رسد بڑھنے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کی قدر میں تیز رفتار اضافے کا تسلسل رک گیا۔اقدامات سے ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 209 روپے سے بھی نیچے آگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھا کے بعد 4 روپے 70 پیسے کی کمی سے 207 روپے 23 پیسے کی سطح پر بند ہوئی اور اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3 روپے کی کمی سے 209 روپے پر بند ہوا۔حکومت کی جانب سے تمام مطلوبہ شرائط پوری کرنے پر آئی ایم ایف قرض پروگرام کا معاہدہ طے پانے اور چین کے کنسورشیم بینک کی پاکستان کو 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض دینے پر رضامندی کے بعد آئندہ ایک دن میں قرض موصول ہونے کی خبروں سے جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے باوجود آنے والے دنوں میں مشکل حالات اور مالیاتی بحران برقرار رہنے کے خدشات پائے جارہے لیکن وزیر خزانہ کا دعوی ہے کہ پاکستان کی مشکلات تین ماہ بعد کم ہوجائیں گی۔زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد

دیگر عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے فنڈز کا اجرا آسان ہونے جیسی اطلاعات سے زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں آج اعتماد نظر آرہا ہے جو ڈالر کی گھبراہٹ میں خریداری کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ طویل عرصے کے بعد تگڑا ثابت ہورہا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کمی کے بعد 1831ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ

اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4600 روپے اور 3943روپے کی کمی واقع ہوئی۔کمی کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 140700روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 120628روپے ہوگئی۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1560روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1337.44 روپے پر مستحکم رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…