جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ کا انسانی بنیادوں پر افغانستان کے زلزلے سے متاثرین کی مدد پرغور

datetime 23  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے افغان عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گا اور یہ قدرتی آفت موجودہ سنگین انسانی بحران کی صورت حال کومزید پیچیدہ کر رہی ہے۔ امریکہ اس بات کا جائزہ لے رہا ہے

کہ متاثرین تک امداد کیسے پہنچائی جائے،میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے افغانستان میں تباہ کن زلزلے کے متاثرین کے لیے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکہ ان تمام خاندانوں کے لیے ہمدردی رکھتا ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو اس زلزلے میں کھو دیا ۔محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ افغانستان کے لوگوں کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور یہ قدرتی آفت موجودہ سنگین انسانی بحران کی صورت حال کومزید پیچیدہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اتحادی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے ساتھ پہلے ہی متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں، اور وہ متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے طبی ٹیمیں بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ متاثرین تک مزید امداد کیسے پہنچائی جائے۔؟ اس مشکل وقت میں ہم افغانستان کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے میں بین الاقوامی برادری کی قیادت کرتے رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…