لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)ملک میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 25 پیسے منہگا ہوکر 210 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر پہلی بار 213 روپے کی ریکارڈ سطح پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے چھ روز کے دوران ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں 6 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی انٹربینک قیمت 202 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 208 روپے 75 پیسے پر پہنچ گئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 212روپے میں فروخت ہونے لگا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 روز میں 9 روپے کا اضافہ کیا گیا۔