پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں، وزیراعظم نے بھی مجبوری ظاہر کر دی

datetime 14  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی کابینہ کے منگل کو ہونیوالے اجلاس کے دوران وفاقی وزراء تیل گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے پر مفتاح اسماعیل پر برس پڑے،تندو تیز سوالات کی بوچھاڑ کر دی تاہم مفتاح اسماعیل نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ قیمتیں نہ بڑھائیں تو آئی ایم ایف

ایک ڈالر بھی نہیں دیگا،ہم مشکل فیصلے کر کے معیشت کے استحکام کیلئے بڑھ رہے ہیں،یقین دلاتا ہوں معیشت کے استحکام کے بعد عوام کو بھر پور ریلیف دینگے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کا بینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزراء تیل گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کے بیانات پر مفتاح اسماعیل پر برس پڑے۔ ریاض پیرزاہ نے کہا پہلے ہی مہنگائی بہت زیادہ ہے عوام ہمیں کوس رہے ہیں،لوگ بھوکے پیاسے سونے پر مجبور ہیں ان پر مزید ظلم نہ کریں،بعض وزراء نے مشورہ دیا کہ تیل کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے دوسرے شعبوں سے ایڈجسٹمنٹ کی جائے جس پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے موقف اپنایا کہ دوسرے شعبوں کی حالت بھی ابتر ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کابینہ وزراء کے تندو تیز سوالات کے جوابات دیتے رہے۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے وزراء کے غصے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی اور خاموش ہونے کا کہا،وزیر اعظم نے کہا کہ میں خود بھی قیمتوں کے بڑھانے کے حق میں نہیں ہوں مگر مجبوری ہے،ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔ مجھے پتہ ہے کہ بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے میرے دل پر کیا گزر رہی ہے،مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر قیمتیں نہ بڑھائیں تو آئی ایم ایف ایک ڈالر بھی نہیں دے گا، آئی ایم ایف نے واضح کہا ہے کہ سبسڈی ختم نہ کی تو قسط جاری نہیں ہوگی،آج مشکل وقت ہے تاہم اچھے دن بھی آئیں گے،ہمیں کڑوی گولی نگلنی ہوگی،ہم مشکل فیصلے کر کے معیشت کے استحکام کیلئے بڑھ رہے ہیں،یقین دلاتا ہوں معیشت کے استحکام کے بعد عوام کو بھر پور ریلیف دینگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…