لاہور (آن لائن) رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی انٹربینک قیمت میں مزید ایک روپیہ 14 پیسے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ڈالر کی انٹر بینک قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 205 روپے پر پہنچ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 206 سے تجاوز کر گئی ہے۔