بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

327صفحے لکھنے کی بجائے بس ایک لائن لکھ دیتے، پاکستانیو مانگوں گا نہیں پر مجبوری ہے، عالیہ حمزہ کا بجٹ پر ردعمل

datetime 11  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ نے بجٹ کو غریب دشمن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بھکاریو!ٹافیاں بیچنے اورملک چلانے میں فرق ہوتاہے،327صفحے لکھنے کی بجائے بس ایک لائن لکھ دیتے۔ پاکستانیو مانگوں گا نہیں پر مجبوری ہے۔اپنے ایک بیان میں

انہوں نے کہا دن رات کوسنے دینے والے ہاتھ باندھ کرلفظ بہ لفظIMF غریب کش بجٹ سنارہے تھے- کیا کوئی بتائے گا عام آدمی کیلئے بجٹ میں پٹرول،ڈیزل،بجلی،گیس، آٹا،گھی،چینی،تیل کتنا سستا ہوا؟ تجربہ کاروں کا ساڑھے4 ہزار ارب ریکارڈ خسارے،سوا سات ہزار ارب نئے ٹیکسوں والا بجٹ بھکاریوں کو مبارک ہو۔ انہوں نے کہا قیمتیں عالمی منڈی کی تنخواہیں سبزی منڈی کی اور سہولتیں مویشی منڈی کی ایسے ہی امپورٹڑ حکومت چلتی رہی توسانس لینے پر بھی ٹیکس ہوگا۔ عالیہ حمزہ نے کہا سبحان اللہ بھکاری وزیر اعظم نے کفایت شعاری کا وعدہ وفا کرتے ہوئے وزیر اعظم آفس کا بجٹ 77 کروڑ روپے سے99 کروڑ روپے کر دیا ۔ جو کہ 21 کروڑ اضافہ ہے ۔ انہوںنے کہا تجربہ کاروں نے صحت کیلئے135 روپے رکھے دعا ہے کہ اگلے بجٹ تک عوام بیمار نہ ہوں.تعلیم کیلئے55 روپے ہیں جو ایک کاپی کی قیمت کے برابر ہے ۔ انہوں نے کہا “بجٹ میں چھپا مہنگائی بم”تجربہ کار حکومت پیٹرولیم لیوی کی مد میں 7500 ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکالے گی جو پی ٹی آئی حکومت میں 135 ارب روپے تھے ۔ مطلب 5 گنا اضافہ ہوگا۔ پٹرول 250 روپے سے اوپر ، مہنگائی کی شرح جو اس ہفتے پچھلے سال کی نسبت 24 فیصد اضافہ 30 فیصد سے 35 فیصد کراس کر جا ئے گی ۔ انہوں نے کہا9 فیصد فیصد مہنگائی پہ عمران خان کو گالیاں دینے والے لانگ مارچ کرنے والے آج 30 فیصد مہنگائی پہ مہنگائی

کی فضیلت اور برکات بتارہے ہیں ۔انہوں نے کہا پی ڈی ایم IMFبجٹ میں آئی ٹی ڈیویلپمنٹ فنڈ کم، صحت ڈیویلپمنٹ فنڈکم، تخفیف غربت ڈیویلپمنٹ فنڈکم، کامرس ڈیویلپمنٹ فنڈکم، ہاؤسنگ ڈیویلپمنٹ فنڈکم، ہیومن رائٹس ڈیویلپمنٹ فنڈکم قانون سازی ڈیویلپمنٹ فنڈکم، لیکن وزیراعظم ہاؤس اور کا بینہ ڈویژن کے لیے70 ارب روپے رکھے گئے ۔ مطلب،عوام کے پیسے حکومتی اور لوٹوں کی اسکیموں سیاسی رشوت کیلئے دئیے جائیں گے تاکہ وہ

ٹھیکیداروں سے کک بیکس لے سکیں۔ انہوں نے کہا وزیر خزانہ بجٹ تقریرکے مطابق ٹیکس ٹارگٹ 7000 ارب روپے جسکا زیادہ حصہ برائے راست ٹیکس سے ہو گا۔ مگر بجٹ کے مطابق برائے راست ٹیکس محض 2500 ارب 37 % ہیں؟4400 ارب روپے بلاواسطہ ٹیکس یعنی 63 % ہیں ۔ ہر بات پر جھوٹ اور نتیجتاً لیوی،تیل گیس رائلٹی،GIDC میں اضافہ، بجلی گیس کھاد ، پٹرول ڈیزل مزید مہنگے کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کھاد کا ٹیکس 2 %

سے 10 % ایل این جی جس سے کھاد بنتی ٹیکس 5 % سے 10 % ہے ۔ کھاد کے بغیر زرعی پیدوار کیسے بڑھے گی؟ انہوں نے کہا کہ زرعی مشینری تو غریب ہاری ویسے ہی نہیں لے سکتا جو لیتے بھی ہیں ایک دفعہ لیتے ہیں کھاد تو مستقل استعمال ہوتی ہے یہ کسان دشمن بجٹ ہے ۔انہوں نے کہاکہ بجٹ خسارہ 4598 ارب ہے ۔ 9,004 ارب میں سے 4,100 ارب صوبوں کو این ایف سی کے لئے ہیں ۔ باقی ماندہ 4,904 ارب میں 3,950 ارب

قرض، 1,523 روپے دفاع کے لئے ہیں ۔ یعی خسارے کا بجٹ اور ساری عیاشیاں قرض لے کر واہ رے کفایت شعاریاں۔ انہوں نے کہا بغض عمران خان میں اتنے پاگل کشمیر اور گلگت کا پی ایس ڈی پی کا بجٹ 70 ارب سے کم کر کے صفر کردیا صرف اس لیے کیونکہ وہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے ۔ انہوں نے کہا فاٹا بجٹ کٹوتی ، بلوچستان نظر انداز،ہمیں تختیوں کا طعنہ دینے والے احساس کے تحت آنے والے تمام پروگرامز کینام تبدیل کرکے

“بینظیر” کے نام پر رکھ دیے مطلب حکومتی خزانہ نہیں باپ کا مال ہے۔ انہوں نے کہا 2565 ارب Fiscal Deficitکرنیوالے نااہل اور 4600 ارب Fiscal Deficitکرنے والے تجربہ کار ہیں، نہیں لگا تو ضمیر فروشی پر لوٹاکریسی اور غداری پرٹیکس نہیں لگا ۔ اس بجٹ کے بعد عوام کا سوال اگرامریکہ، برطانیہ، ھندوستان، اسرائیل کے نخرے اٹھا کے اور سفیروں کے منہ میں کیک کے ٹکرے ڈال کر یہی سب کچھ کرنا تھا تو پھر عمران خان کو کیوںہٹایا؟کوئی شرم؟ صرف 2 ماہ میں اس نااہل کرپٹ ٹولے نے میرے ہستے بستے ملک کو بدحال کر کے اجاڑدیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…