ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا میں 210 مقامات پر آتشز دگی ، 3 ہلاکتیں

datetime 11  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)صوبہ خیبر پختون خوا میں جنگلات و میدانی جھاڑیوں میں آگ لگنے کی مشاہداتی رپورٹ سامنے آگئی جس میں کہا گیا کہ صوبے بھر میں 210 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے ۔

آگ بجھانے کے عمل میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے 26 فیصد سے زیادہ واقعات میں لوگ ملوث تھے، آگ لگنے سے متعلق 27 مقدمات درج ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 60 فیصد سے زیادہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، باقاعدہ یا محفوظ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کم ہوئے۔مشاہداتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ بھی آگ لگنے کی وجہ بنا، بارشوں کا کم ہونا بھی آگ لگنے کی وجہ ہو سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہائی رسک، میڈیم رسک اور کم خطرے والے علاقوں کی شناخت ہونی چاہیے، ریسکیو 1122 کے خصوصی یونٹس کی ہائی رسک ایریاز تک رسائی ضروری ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آگ لگائے جانے کی ایک وجہ یہ افواہ بھی تھی کہ سرکار جلنے والے جنگلات کی رقم دیتی ہے۔مشاہداتی رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ مستقبل کے لیے قدرتی حادثات سے نمٹنے والے جہاز کی خریداری کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…