اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں مزید 2ریکارڈز اپنے نام کرلئے

datetime 9  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں مزید دو ریکارڈز اپنے نام کرتے ہوئے دنیائے کرکٹ کے نامور بلے بازوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں 17 سنچریاں بنانے والے بیٹر اور تیز ترین 1000 رنز بنانے والے کپتان بھی بن گئے۔بابر اعظم نے یہ اعزاز ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں اپنے نام کیا، انہوں نے 9 چوکوں کی مدد سے اپنے کیریئر کی 17ویں سنچری بنائی۔ بابر اعظم نے 103 رنز کی اننگ کھیلی، اس دوران انہوں نے کپتان کی حیثیت سے اپنے کیریئر کے 1000 رنز بھی مکمل کرلیے۔اس سے قبل ویرات کوہلی نے 17 اننگز، اے بی ڈی ویلیئرز نے 18 اننگز، کین ولیمسن نے 20 اننگز اور الیسٹر کْک نے 21 اننگز کھیل کر بطور کپتان ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔دوسری جانب بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی 17ویں سنچری 85ویں اننگز میں بنائی، جس کے بعد انہوں نے دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے بازوں، ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرز اور سارو گنگولی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…