چیئرمین نیب کی تعیناتی کے معاملہ پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک برقرار
اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین نیب کی تعنیاتی کے معاملہ پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہسابق صدر آصف زرداری کا جسٹس ر مقبول باقر کو ہی چیئرمین نیب بنانے پر اصرار ہے ۔ ڈیڈ لاک کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وزیر اعظم شہباز شریف میں ملاقات بھی نہ ہوسکی ۔
ن لیگ آفتاب سلطان ،اخلاق تارڑ اور جہانزیب خان کا نام سامنے لے آئی ۔ وزیراعظم نے ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلیے اتحادیوں سے ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کا متبادل نام دینے سے انکار کر دیا ۔
چیئرمین نیب کا عہدہ دو جون سے خالی ہے ۔ ڈپٹی چیئرمین ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بھی کسی سابق بیورو کریٹ کو چیئرمین بنانے کی تجویز دی تھی ۔
حکمران اتحاد میں ڈیڈ لاک کی وجہ سے ابھی تک نام فائنل نہیں ہوسکا ۔ حکومتی ذرائع چیئرمین نیب کیلیے آئندہ ہفتے مزید مشاورت ہوگی۔۔وزیراعظم اور راجہ ریاض کی ملاقات بھی متوقع ہے ۔