واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر جوبائئڈن نے رواں ماہ کے آخر میں سعودی عرب اور اسرائیل کے طے شدہ دورے کو جولائی تک ملتوی کردیا ہے۔
ملکی میڈیا کے مطابق کئی عہدیداروں نے بتایا کہ صدر بائیڈن کے مشرقی وسطی کا دورہ ملتوی کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس اب اگلے ماہ مشرق وسطیٰ کے وسیع تر دورے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ”ہم جی سی سی پلس تھری سربراہی اجلاس کے لیے اسرائیل اور سعودی عرب کے دورے پر کام کر رہے ہیں۔’انہوں نے کہا کہ ہم تاریخوں کی تصدیق کے لیے کام کر رہے ہیں، اس حوالے جلد اعلان کریں گے”۔ایک غیر ملکی سفارت کار اور دو امریکی حکام نے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ جون کے آخر میں نہیں ہو گا جبکہ اسرائیل کا دورہ بھی ممکن نہیں ہے۔واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے کبھی بھی کسی بھی ملک کے جون کے دورے کی تصدیق نہیں کی ہے۔