جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

جاپانی ملاح بحر الکاہل کا اکیلے سفر کرنے والا معمر شخص بن گیا

datetime 4  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی)83سالہ ملاح کشتی پر اکیلے ہی بحر الکاہل کا سفر کرکے جاپان پہنچ گئے، کینیچی ہوری یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے سب سے معمر شخص بن گئے ۔کینیچی ہوری معروف مہم جو ہیں، وہ کشتی رانی کے ماہر ہیں اور مختلف سمندروں میں سفر کرتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے مارچ میں سان فرانسسکو کی ایک بندرگاہ سے سفر کا آغاز کیا تھا اور ہفتہ کو صبح وہ مغربی جاپان کی کائے نامی گزرگاہ پہنچے ۔1962میں کینیچی ہوری نے صرف 23 برس کی عمر میں جاپان سے سان فرانسسکو کا بحری سفر تن تنہا طے کیا تھا، وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے بحر الکاہل کا سفر اکیلے کیا۔جاپانی ملاح کی تعلقات عامہ ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ کینیچی ہوری دنیا کے معمر ترین شخص ہیں جنہوں نے اکیلے، بغیر رکے دنیا کے سب سے بڑے اور گہرے سمندر بحر الکاہل کا سفر کیا۔1962میں جب وہ سان فرانسسکو پہنچے تھے تو ان کے خوب چرچے ہوئے کیونکہ یہ بحری سفر انہوں نے پاسپورٹ کے بغیر کیا تھا۔ کینیچی نے ایک بلاگ میں کہا کہ 60 سال پہلے سفر کے دوران میں بہت مضطرب اور دباو میں تھا کہ شاید مجھے گرفتار کرلیا جائے گا لیکن اس بار سفر بہت مختلف تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے بہت سے لوگوں نے الوداع کیا، میں ٹریکنگ سسٹم اور وائرلیس ریڈیو کے ذریعے لوگوں سے رابطے میں تھا۔ہوری نے 1974 میں بھی اکیلے ایک طویل بحری سفر کیا تھا، علاوہ ازیں وہ 1978 سے 1982 کے درمیان بھی سفر کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…