پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سابق حکومت سستی ایل این جی کے معاہدے کرتی تو آج بجلی کے بل بھی کم آتے،حکومتی ذرائع کا دعویٰ

datetime 2  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزارت توانائی کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سستی ایل این جی کے معاہدے کرنے میں ناکام رہی۔ذرائع کے مطابق 2020کے وسط میں ایل این جی کی قیمتیں 3 سے 5 ڈالر تک گریں تاہم اس کے باوجود پی ٹی آئی کی حکومت

لمبی مدت کے ایل این جی معاہدے نہ کر سکی۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سابق حکومت نے سستی ایل این جی کی خریداری کا موقع ضائع کیا، اگر پی ٹی آئی حکومت نے سستی ایل این جی کی خریداری کے معاہدے کیے ہوتے آج بجلی کے بل بھی کم آتے۔ذرائع کے مطابق( ن )لیگ کے سابق دور حکومت میں لمبی مدت کے ایل این جی معاہدے کیے گئے، لیگی دورکے معاہدوں کے تحت ایل این جی کی اوسط قیمت8.02 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو تھی جبکہ ن لیگ کی سابقہ حکومت کے دور میں ایل این جی کی اسپاٹ خریداری 9.44 ڈالر میں پڑی جبکہ حالیہ مہنیوں میں ایل این جی کی اسپاٹ پرائس 38 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو تک گئی۔حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے ایل این جی خریداری کے بروقت فیصلے نہیں کیے، ن لیگ نے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 1152 ارب روپے چھوڑا تھا جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں گردشی قرضہ 114 فیصد اضافے سے 2467 ارب روپے تک گیا، گردشی قرضہ بڑھنے میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری بھی شامل ہے۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق بڑھتا گردشی قرضہ آئی پی پیز کو ادائیگیاں مشکل بنا رہا ہے اور عدم ادائیگیوں کی وجہ سے کوئلے کے 3900 میگاواٹ کے 3 پلانٹس کم صلاحیت پر چل رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…