اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے قریبی صحافی دوست نے بتایا پوری تحریک انصاف دلبرداشتہ ہے ،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 30  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ کے صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ انہیں تحریک انصاف کے بہت قریب صحافی دوست نے بتایا کہ پوری پارٹی شدید دلبرداشتہ ہے کیوں کہ واپسی کا راستہ نظر نہیں آرہا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماوں نے عمران خان سے کئی بار درخواست کی کہ لانگ مارچ ابھی نہ کریں مگر وہ نہ مانے۔

اب ہم صرف معجزے کا انتظار کررہے ہیں کہ حکومت کوئی بڑی غلطی کرے اور ہم عوام کو باہر نکالیں۔ناصر شاہ کے مطابق رہنماوں نے صحافی کو بتایا کہ پارٹی کو دکھ یہ ہے کہ عمران خان کا ہر بیانیہ جھاگ کی طرح اٹھا اور بیٹھ گیا۔صحافی کے مطابق عمران خان نے اپنے سارے کارڈز شو کرنے میں بہت جلدی کی،پاکستان تحریک انصاف ذہنی طور پر تیار نہیں تھی۔ اب صرف مردے میں جان ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ گرفتاری کے ڈر سے عمران خان فنی گالہ چھوڑ کر پشاور میں بیٹھے ہیں۔کراچی کے ایک ہوٹل میں تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کو آئین میں درج طریقہ کار کے تحت ہٹایا گیا، انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے بعد منتیں کی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اتحادیوں نے بھی خراب کارکردگی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کا ساتھ چھوڑا۔انہوںنے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا بوجھ پڑھے گا لیکن ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں تھا۔سعید غنی نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان کر کے گئے تھے، پیٹرولیم لیوی ہر ماہ 4 روپے بڑھانے کا معاہدہ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…