شہریار آفریدی نے کوہاٹ جلسے کے ٹھیکیدار کو گرفتار کر وا دیا

18  مئی‬‮  2022

کوہاٹ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں لائٹنگ کے انتظامات ناقص ہونے کے الزام میں حراست میں لیے گئے، ٹھیکیدار کو پولیس نے رہا کردیا۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی کی شکایت پر تھانے بلا کر بٹھائے گئے

ٹھیکیدار شیخ انوار کو رہا کر دیا گیا۔ کوہاٹ پولیس کے مطابق ٹھیکے دار شیخ انوار پر شہر یار آفریدی نے عمران خان کے جلسے کی لائٹنگ کا کام صحیح نہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔پولیس کے مطابق ٹھیکیدار شیخ انوار کو تھانے میں بلا کر تنبیہہ کر کے چھوڑ دیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے تحت کوہاٹ میں ہونے والے جلسے میں لائٹنگ کے ناقص انتظامات پر پولیس نے ٹھیکیدار کو تھانے میں روک لیا تھا، جلسے سے سابق وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کیا تھا۔ٹھیکیدار شیخ انوار کا کہنا تھا کہ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں سے جنگل خیل تھانے میں رکھا ہوا ہے، شہر یار آفریدی کی شکایت پر پولیس نے گزشتہ روز رات سے تھانے میں بٹھا رکھا ہے۔ٹھیکیدار کے مطابق لائٹنگ اور تمام انتظامات مکمل تھے لیکن طوفان کی وجہ سے بجلی کے چند کھمبے گر گئے، جبکہ شہر یار آفریدی کے ذمے 35 لاکھ روپے کی رقم بھی واجب الادا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…