بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

14یورپی ممالک نے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھا دی

datetime 15  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (این این آئی)14یورپی ممالک کی وزرات خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا، جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر کا اپنے فیصلہ واپس لے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں یورپی ممالک نے مغربی کنارے میں تقریبا 4000 نئے سیٹلمنٹ یونٹس کی تعمیر کے نام نہاداسرائیلی سول انتظامیہ کے منصوبے کے فیصلے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔بیان جسے بیلجیئم کی وزارت خارجہ نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شائع کیا تھا پر فرانس، بیلجیم، ڈنمارک، فن لینڈ، جرمنی، یونان، آئرلینڈ، اٹلی، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، ناروے، اسپین اور سویڈن نے دستخط کیے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ہم اسرائیلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس فیصلے کو واپس لے، کیونکہ یہ نئے ہاسنگ یونٹس دو ریاستی حل کی راہ میں ایک اضافی رکاوٹ بنیں گے اور یہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…