جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

گرل فرینڈ سے ملنے کیلئے گائوں کی بجلی کاٹنے والا عاشق پکڑا گیا لوگوں نے پولیس کے حوالے کرنے کی بجائے دونوں کیساتھ کیا کیا؟

datetime 14  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹنہ(این این آئی)بھارتی ریاست بہار میں گرل فرینڈ سے ملنے کے لیے متعدد بار پورے گاں کی بجلی منقطع کرنے والا عاشق گرل فرینڈ سمیت دھر لیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع پورنیہ کے گائوں گنیش پور کی بجلی اکثر بند ہوجاتی تھی جس پر مقامی

لوگ پریشان تھے کیونکہ پورا گائوں اندھیرے میں ڈوب جاتا۔ اِس دوران ایک خاص بات یہ نوٹ کی گئی کہ ہر شام ایک مخصوص وقت پر دو تین گھنٹے کے لیے بجلی بند ہو جاتی تھی جبکہ قریبی علاقے کی بجلی معمول کے مطابق بحال رہتی۔گاں والوں کو اِس معاملے میں الیکٹریشن کے ملوث ہونے کا شک ہوا جس پر انہوں نے منصوبہ بنایا کہ بجلی جاتے ہی باہر نکل کر دیکھا جائے اور اگر کوئی بھی مشکوک شخص نظر آئے تو اسے پکڑ لیا جائے۔اگلی شام معمول کے مطابق بجلی گئی تو گائوں کے کچھ لوگ باہر نکلے جنہوں نے ایک شخص کو سرکاری اسکول میں داخل ہوتے دیکھا۔ انہوں نے اس کا پیچھا کیا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اسکول میں داخل ہونے والا شخص وہی مشکوک الیکٹریشن تھا اور اس کی گرل فرینڈ بھی وہاں موجود تھی۔الیکٹریشن نے بجلی کاٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر اپنی گرل فرینڈ سے ملتا تھا۔ صورتحال جان کر لوگوں نے انہیں پولیس کے حوالے کرنے کی بجائے گائوں کے سرپنچ اور کونسل ارکان کی موجودگی میں دونوں کی شادی کرا دی۔مقامی پولیس اسٹیشن کے انچارج وکاس کمار آزاد نے معاملے کے حوالے سے بتایا کہ انہیں اس واقعے کا علم ہے مگر کوئی شکایت سامنے نہ آنے پر جوڑے کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…