اسلام آباد ( آن لائن ) اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر پریشان ہو گئے۔ ائر پورٹ کے امیگریشن کاؤنٹرز پر لوگوں کا جم غفیر اکٹھا ہوگیا ،مسافروں کی جانب سے ائر پورٹ پر احتجاج، چور چور کے نعرے بھی لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ کے امیگریشن کاؤنٹرز پر لوگوں کا جم غفیر اکٹھا ہوگیا ،بیرون ملک جانے والے بین الاقوامی مسافروں کا کوئی پرسان حال نہیںمسافروں کی جانب سے ائر پورٹ پر احتجاج، چور چور کے نعرے بھی لگ گئے اسلام آباد سے یو اے ای سمیت دیگر ممالک کے لیے جانے والے مسافر رات گئے پریشان رہے ۔کئی گھنٹے انتظار کے بعد میڈیا سے رجوع کرنے پر مجبور ہوئے، مسافروں نے فوٹیجز خود بناکر جاری کردی۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ ہم میڈیا کے سامنے حقائق پہنچائیں گے، میڈیا زندہ باد کے بھی نعرے لگائے ۔