پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

عدالت نے شہباز گل کیس کو توہین مذہب کے دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دے دیا

datetime 6  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے کیس کو توہین مذہب کے دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دے دیاعدالت نے شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم میں 9 مئی تک توسیع بھی کردی

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم تنقید کو ویلکم کرتے ہیں لیکن اگر آئین اور اداروں کا احترام نہیں ہو گا تو پھر افراتفری ہو گی اگر ساری چیزیں سیاسی بیانیے پر چلنی ہیں تو اس کا اختتام انتشار پر ہی ہو گا شہباز گل توہین مذہب کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی دوران سماعت شہباز گل کا کہنا تھا کہ کبھی کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا۔پیکا آرڈینینس کا سہارا بھی نہیں لیا آپ کی ججمنٹس قانون کے مطابق ہوتی ہیں وہ حق میں ہوں یا خلاف ان کے ساتھ کھڑا ہواہمیشہ قانون کا احترام کیا پولیس کی لاٹھی سے انگلی ٹوٹ گئی تھی ٹاٹ والے سکول سے پڑھ کر امریکا کی دوسری بڑی یونیورسٹی میں جا کر پڑھایا حکومت کے خاتمے پر جس پہلے بندے پر حملہ ہوا وہ میں ہوں مریم نواز کا بیان موجود ہے کہ انہیں کچلنا چاہئے پتہ نہیں اگلی سماعت پر میں آپ کے سامنے موجود بھی ہوں یا نہیں چیف جسٹس نے کہا کہ اپ ایسا نہ کہیں سیاسی جماعتیں رائے عامہ ہموار کرتی ہیں پولیٹیکل لیڈر کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے عدالت نے شہباز گل کو آئندہ سماعت پر پیشی سے استثنی دے دیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…