پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

شہباز گل کے ایکسیڈنٹ اور بعد کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

datetime 6  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف دی سٹاف ڈاکٹر شہباز گل کی موٹر وے پر حادثے کے وقت کی تصاویر اور عدالت پیشی کے وقت سامنے آنے والی تصاویر پر سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی۔جمعرات کے روز موٹر وے پر تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا

جس کے نتیجے میں شہباز گل سمیت گاڑی میں سوار دیگر افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔حادثے کے بعد موٹر وے پر الٹی گاڑی اور شہباز گل کے ہاتھ میں پانی کی بوتل تھامے تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش رہیں جبکہ تصاویر میں شہباز گل کو حادثے کے مقام پر صحیح حالت میں دیکھا گیا۔تاہم جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر شہباز گل مختلف نظر آئے، اس دوران ان کی گردن میں کالر اور ہاتھ پر پلاسٹر دیکھا گیا جب کہ وہ لاٹھی کے سہارے چلتے ہوئے عدالت پہنچے۔شہباز گل کی حادثے کے روز اور ایک دن بعد کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین ردعمل دئیے بغیر نہ رہ سکے۔سلطان احمد نامی صارف نے شہباز گل کی گزشتہ روز پانی کی بوتل کھولتے تصویر شیئر کی جس پر کیپشن لکھا تھا کہ حادثے کے بعد بازو بوتل کو زور سے کھولنے کی کوشش میں ٹوٹے، پرویز الٰہی نے شہباز گل کو اپنا پائیوڈین ڈونیٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ شاہ رخ حسین گھمرو نامی صارف نے شہباز گل کی کل اور آج کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ دراصل پرانے پاکستان میں ہڈیاں ایک دن کی تاخیر سے ٹوٹتی ہیں۔ خالد حسین نامی صارف نے شہباز گل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں تنقیدی انداز میں بہترین اداکار کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا۔ ایک صارف نے شہباز گل پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کا پہلا شخص جسے حادثے کی چوٹ اگلے دن جاکر لگی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…