اوٹاوا(این این آئی) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا سمیت دنیا بھرکے مسلمانوں کوعید کی مبارکباد دی ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسلمانوں کوعید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے روزوں کے بعد عید ردوستوں اوررشتے داروں کے ساتھ مل کرخوشیاں منانے کا دن ہے۔انہوں نے مزید کہ کہا کورونا وائرس کی وبا کے باعث گزشتہ 2 سال مشکل تھے لیکن ان حالات میں اسلام کی بنیادی اقدار سخاوت، امن،شکرگزاری اورایک دوسرے سے ہمدردی کے جذبے نے ہمیں وبا کا سامنا کرنے اورآگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا کی تعمیر اورترقی میں مسلمانوں کے کردار کو سراہا اورانہیں معاشرے کا اہم حصہ قراردیا۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے اپنی اوراپنے خاندان کی جانب سے اردو میں عید کی مبارکباد بھی دی۔