طالبان کی سابق اعلیٰ عہدیداروں سے وطن واپسی کی اپیل

26  اپریل‬‮  2022

کابل(این این آئی)افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے سابق حکومتی عہدیداروں سے وطن واپسی کی اپیل کی ہے اور ان کی سیکورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے سابق اعلیٰ حکام اور سیکیورٹی فورسز سے وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔کابل پولیس ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران حقانی نے کہا کہ سابق حکومتی عہدیداران وطن واپس آجائیں۔ انہوں نے سابق حکام کی حفاظت کا بھی یقین دلایا۔حقانی نے کہا کہ امارت اسلامیہ ملک کے تمام شہریوں کی عزت، آبرو کا دفاع کرتی ہے اور افغانستان واپس آنے والے محفوظ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم بیرون ملک جانے والوں کو وطن واپس آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ سابق اعلیٰ عہدیدار یہاں عزت کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ امارت اسلامیہ آپ کی عزت، وقار اور املاک کا مکمل دفاع کرے گی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…