جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

کون کون وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ عمرہ پر جا رہا ہے

datetime 26  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی سلیم صافی نے ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ عمرہ پر سعودی عرب جانے والوں کی لسٹ جاری کی ہے اور اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں ان کے ساتھ عمرے کے لئے جانے والے افراد کی لسٹ۔ بلاول بھٹو کا نام شامل لیکن وزیر خارجہ برائے مملکت حنا ربانی کھر کا نام نہیں۔

لسٹ کے مطابق درج ذیل افراد سعودی عرب جا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان، مولانا اسعد محمود، بلاول بھٹو، سردار اختر مینگل، سردار خالد مگسی، خالد مقبول صدیقی، امیر حیدر ہوتی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، محمد اسلم بھوتانی، علی نواز شاہ، محسن داوڑ، محمود خان اچکزئی، مالک بلوچ، شاہ اویس نورانی اس کے علاوہ منسٹری آف فارن افیئرز سے دو افراد، پرسنل سٹاف کے چار افراد، سکیورٹی سٹاف سے ایک فرد، اس کے علاوہ حمزہ شہباز شریف اور مسز حمزہ شہباز شریف، سماویہ حمزہ شہباز، نسرین حمزہ شہباز خاندان کی میڈ، کیپٹن (ر) صفدر، مریم نواز، مسز صبیحہ عباس شریف، یوسف عباس شریف، مسز یوسف عباس شریف، اسامہ یوسف عباس جبکہ دوحا سے جدہ سلمان شہباز شریف، مسز سلیمان شہباز شریف، حیدر ولد سلمان شریف، عاصہ میڈ آف سلیمان شریف فیملی، اس کے علاوہ لندن سے حسین نواز اور مسز حسین نواز سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 27 اپریل کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کو اپنے ہمراہ اپنے اخراجات پر سعودی عرب جانے کی دعوت دی۔ذرائع کے مطابق یہ دعوت سابق صدر آصف زرداری،مریم نواز، مولانا فضل الرحمان، اسلم بھوتانی اور اسی اتحاد میں شامل نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کو بھی دی گئی تاہم چند افراد مختلف وجوہ کی بنا پر

شاید عمرہ پر نہیں جاسکیں گے تاہم جو افراد بھی عمرے کے لیے جائیں گی اس کے اخراجات وہ خود ادا کریں گے۔مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو اپنے ہمراہ دورہ سعودی عرب جانے اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے وفد میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر بلاول بھٹو وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے سعودی عرب جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…