منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

میاں نواز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان اہم معاملے پر اتفاق ہو گیا

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کے درمیان ملاقات میں طے پایاہے کہ مشترکہ اہداف اور موجودہ معاشی صورتحال کو تبدیل کرنے پرتوجہ مرکوز کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لندن میں ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں جمہوریت،قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی پرتبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ جب بھی مل کرکام کیا بڑی کامیابی حاصل کی۔دونوں رہنماؤں نے کہا کہ عوام پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور تباہ کن معاشی بدانتظامی کا بہت نقصان اٹھا چکے ہیں، ان تمام بحرانوں اور مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مشترکہ اہداف اور موجودہ معاشی صورتحال کو تبدیل کرنے پرتوجہ مرکوز کریں گے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں تمام جمہوری قوتوں میں اتفاق رائے سے مستقبل کے لیے وسیع روڈ میپ پربات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے نئے چارٹر پر غور کے لیے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…