راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت 500 ارب روپے کے غبن کا انکشاف

23  اپریل‬‮  2022

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی رنگ روڈ کا میگا سکینڈل بے نقاب ہو گیا، عوام سے پلاٹس کے نام پر 3 کھرب 20 ارب روپے بٹورنے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا،نجی ٹی وی سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی سرکاری تحقیقات کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کچھ درجن سرمایہ کاروں نے اس منصوبے کے ذریعے 3 کھرب 20 ارب روپے کی غیرقانونی دولت بنانے کا پروگرام بنایا تھا،

یہ انکشاف متعلقہ اعلیٰ افسران نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی تحقیقات پر مبنی اپنی خفیہ اسٹڈی رپورٹ میں کیا ہے، خفیہ رپورٹ کمشنر راولپنڈی آفس نے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے دفتر میں پیش کیا، رپورٹ کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے دوران لٹنے والے افراد نے نیب، ایف آئی اے، پنجاب اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنی شکایات درج کرائیں۔نجی ٹی وی کو حاصل دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ غیرقانونی نقشہ سے کچھ کاروباری حضرات نے 500 ارب روپے کی خطیررقم پلاٹس خریدنے والوں کی جیب سے نکالی، سرمایہ کاروں نے 6 لاکھ فائلیں خیالی نقشہ، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پنجاب حکومت کے مونوگرام کے ساتھ عوام کو فروخت کیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جب الیکشن میں جائیں گے تو لوگ جوتے ماریں گے،عمران خان کا بیانیہ دو چار جلسوں میں تو چل جائیگا مگر زیادہ دیر نہیں چلے گا،شیخ رشیدلوگوں کو اکسا رہے ہیں، بڑے بڑے سکینڈل سامنے آئیں گے، کسی کو بغیر ثبوت اور عدالت کے احکامات کے بغیر گرفتار نہیں کئے جائینگے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے جب الیکشن میں جائیں گے تو جوتے ماریں گے، گریبان پکڑیں گے اور پوچھیں گے کہ ملک کا بیڑہ غرق کیاہے،انہوں نے ملک میں چینی، آٹا چوری کیا، پٹرول چوری کیا۔

انہوں نے کہاکہ اقتدار سے آنے سے پہلے یہ کیا کیا باتیں کرتے تھے؟، اب عوام کو کیا جواب دینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لاہور، کراچی اور پشاور میں جلسہ کر کے تماشا کر سکتے ہیں مگر جب حلقوں میں ووٹ کیلئے جائیں گے تو لگ پتہ چل جائیگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا بیانیہ سوشل میڈیا پر ہوسکتا ہے؟ یہ بیانیہ کسی طورپر نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن میں کیا کہیں گے کہ آٹا دوبارہ 35روپے کلو ملنا شروع ہو جائے، کیا ادویات کی

قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ شیخ رشید نے کیا کام کیاہے،یہ دو پریس کانفرنسوں کا وزیر داخلہ تھا، یہ گالیاں نکالنے اور جھوٹ بولنے کے علاوہ کیا کیا ہے؟ یہ لوگوں کو اکسائیں گے تو کیا لوگوں کو جوتے نہیں پڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ 2013میں بھی عمران خان نے بڑے بڑے جلسے کئے مگر صرف سات سیٹیں ملی تھیں، انہوں نے کہاکہ 2018ء میں پنجاب میں ہم سے ہارے ہیں، 2018میں ایک ایک حلقہ میں تحریک انصاف کیلئے

سہولت کاری کی گئی۔انہوں نے کہاکہ ان کے ساتھ تازہ تازہ ہوئی ہے شاید ایک دو ماہ میں عقل آجائے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بڑے بڑے ڈاکے مارے ہیں، رنگ روڈ والا سکینڈل، توشہ خانہ والا معاملہ سامنے آئے گا، کسی کو بغیر ثبوت اور عدالت کے احکامات کے بغیر گرفتار نہیں کرینگے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حالات انتہائی برے ہیں مگر یہ ہمارا ملک ہے اور اسے ہم نے ہی سنبھالنا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…