منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

سائنسدانوں نے چلتی پھرتی ایم آر آئی مشین سے فالج کی درست شناخت کرنے والی مشین تیار کرلی

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہارورڈ(این این آئی) امریکا میں سائنس دانوں نے چلتی پھرتی ایم آر آئی مشین سے فالج کی درست شناخت کرنے والی مشین تیار کرلی،میڈیارپورٹس کے مطابق سووپ نامی یہ مشین امریکی ہیلتھ ٹیکنالوجی کمپنی ہائپرفائن نے 2019 میں تیار کی تھی جسے امریکی محکمہ صحت (ایف ڈی اے )نے 2020 میں استعمال کیلیے منظور بھی کرلیا تھا۔اس کی جسامت

اسپتالوں میں عام استعمال ہونے والی ایم آر آئی مشینوں سے بہت کم ہے جبکہ ایک سے دوسری جگہ لے جانے کیلیے اس میں پہیے بھی نصب ہیں۔پچھلے دو سال میں تبدیلی اور بہتری کے بعد سووپ کی حساسیت میں مزید اضافہ کیا گیا ۔تجربات کے دوران اس ایم آر آئی مشین نے فالج کی سب سے عام قسم اسکیمک اسٹروک کو 90 فیصد درستگی سے شناخت کیا۔ فالج دو طرح کا ہوتا ہے، اگر دماغ تک خون پہنچانے والی رگوں میں خون کا لوتھڑا پھنس جائے اور دماغ کو خون کا بہا متاثر ہونے لگے تو ایسی صورت میں لاحق ہونے والے فالج کو اسکیمک اسٹروک کہتے ہیں۔ اس کے بجائے، اگر دماغ کو خون پہنچانے والی کوئی رگ پھٹ جائے اور نتیجتا دماغ کے اندر جریانِ خون ہونے لگے تو اس طرح ہونے والا فالج ہیموریجک اسٹروک کہلاتا ہے۔علاج شروع کرنے سے پہلے یہ معلوم ہونا ضروری ہے کہ متاثرہ فرد کو اسکیمک اسٹروک ہوا ہے یا وہ ہیموریجک اسٹروک کا شکار ہوا ہے؛ کیونکہ فالج کی ان دونوں اقسام کا علاج مختلف طریقوں اور دواں سے کیا جاتا ہے۔یعنی فالج کے صحیح علاج کا دار و مدار اس کی صحیح قسم شناخت ہونے پر بھی بہت زیادہ ہے۔مذکورہ تحقیق میں سووپ کے ذریعے دماغ میں خون کے 2 ملی میٹر جتنے چھوٹے لوتھڑوں کی شناخت بہت کامیابی سے کی گئی جس سے ظاہر ہوا کہ اس ایم آر آئی مشین کو ایمرجنسی وارڈ میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…