اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

حمزہ شہبازکی حلف برداری کا معاملہ ، ق لیگ کی فریق بننے کی درخواست پر فیصلہ آگیا

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی ) لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کے حلف لینے کیلئے دائر درخواست میں مسلم لیگ ق کی فریق بننے کی درخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج کرتے ہوئے استفسار کیا کہ یہ کیا درخواست ہے؟ عامر سعید راں ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا الیکشن مناسب انداز میں

نہیں ہوا تھا کس عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ میرے پاس نہیں، معاملہ صرف اتنا ہے کہ گورنر کیا کہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ق لیگ کے وکیل سے مکالمہ میں کہا کہ حلف کے معاملے سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ وکیل ق لیگ نے کہا کہ ق کا موقف ہے کہ وزیر اعلی کا انتخاب درست نہیں ہوا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ گورنر جواب دیں گے ان کا کیا موقف ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسمبلی میں کیا ہوا اور کیا نہیں ہوا وہ دیکھنا اس عدالت کا کام نہیں ہے۔ ہمیں تو صرف دیکھنا ہے ڈپٹی اسپیکر نے گورنرکو حلف کیلئے مطلع کیا ہے یا نہیں۔ گورنر پنجاب نے ڈپٹی اسپیکر کی اطلاع پر کیا کارروائی کی۔ چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا کہ میں وزیراعلی انتخاب کے متعلق کوئی چیز قرار نہیں دے رہا کہ الیکشن ہوا یا نہیں ہوا۔ الیکشن اسمبلی میں ہونا تھا، کیونکہ یہ عدالت کا فیصلہ تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگرعدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے تو جب اس متعلق معاملہ عدالت میں آئے گا تب دیکھ لیں گے۔ تب دیکھیں گے یہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کیسے کی گئی۔ ق لیگ کے وکیل عامر سعید راں ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم درخواست واپس لے لیتے ہیں۔ واضح رے کہ مسلم ق کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا نے حمزہ شہباز کی درخواست میں فریق بننے کی متفرق درخواست دائر کی تھی جس میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ ق لیگ بھی حمزہ شہباز حلف کیس میں متاثرہ فریق ہے۔ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی انتخاب کیلئے ہنگامہ آرائی کی گئی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ مسلم لیگ ق کو بھی کیس میں فریق بننے کی اجازت دی جائے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…