منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

شہباز شریف نے کمیشن بنانے کیلئے اپنے ٹھیکیدار لانے شروع کر دئیے وزیر اعظم پر سنگین الزامات عائد

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ، این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے وزیر اعظم شہباز شریف پر ٹھیکیدار بدلنے کا الزام عائد کر دیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ شہباز شریف نے ترقیاتی کاموں میں ٹھیکیداروں کو بدلنا شروع کر دیا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف

نے کمیشن بنانے کے لیے اپنے ٹھیکیدار لانے شروع کر دیئے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے ان کے پاس وقت کم ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے تمام منصوبے شفاف طریقے سے چلائے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے واپڈا اور ایف ڈبلیو او کو دیامر بھاشا ڈیم کو 2029 کے بجائے 2026 میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا۔دیامر بھاشا ڈیم پر کام کے دورے کے جائزے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ 2016 میں نواز شریف نے شروع کیا تھا اور پھر شاہد خاقان عباسی نے اس منصوبے کو آگے بڑھایا۔انہوں نے  کہاکہ یہاں پاور ہاؤس شروع کرنے پر سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو یہاں سرمایہ کاری کیلئے ترغیب دینے کی ضرورت ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، اس سے ہماری زرعی زمینیں بھی سیراب ہوں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے، دیامر بھاشا ڈیم کو 2029 کے بجائے 2026 تک مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جب سے منصب سنبھالا پچھلے 6 دن میں دن رات مختلف وزارتوں پر بریفنگ لی ہے، وزارت مالیات ہو، پاور یا پیٹرولیم، رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں کس طرح پونے 4 سال ضائع کیے گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہزاروں میگاواٹ کے نان ہائیڈل بجلی گھر غیر فعال ہیں، نہ وافر تیل ہے نہ گیس اس سے بڑی نا اہلی قوم کے لیے اور کیا ہو سکتی ہے، اس بارے میں قوم کو حقائق بتاؤں گا، اس دن اس ملک کاخادم نہیں ہوں گا جس دن حقائق توڑ مروڑنے کی کوشش کی، اچھی اور خراب باتیں بھی حقائق کے ذریعے سامنے آئیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…