اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کابینہ کے نام سامنے آ گئے ہیں، بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، سماء نیوز کے مطابق رانا ثناء اللہ کو وزیر داخلہ، مریم اورنگزیب کو وزیر اطلاعات کا قلم دان سونپا جائے گا، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق بھی کابینہ میں شامل ہوں گے، ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو بھی ان کی پرانی وزارت دی جائے گی جبکہ چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین کو بھی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔