پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان نے شہباز گل کو اپنا چیف آف سٹاف مقرر کردیا

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن، این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سابق معاون خصوصی شہباز گل کو اپنا چیف آف سٹاف مقرر کر دیا ہے اس حوالے سے پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ،عمران خان پارٹی سرگرمیاں ،ملاقاتوں سے

متعلق تمام شیڈول کے ذمہ دار شہباز گل ہوں گے ۔دوسری جانب سابق معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ ہم کسی ملک کے خلاف نہیں ، جو ہمیں غلام بناناچاہتے ہیں ان کے خلاف ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز وزیراعظم ہاوس میں شہبازشریف کی ولیمہ پارٹی ہوئی جو مزید اب نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ہم کسی ملک کے خلاف نہیں مگر جو ہمیں غلام بنانا چاہتے ہیں ان کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم صرف امریکہ پالیسوں پر تنقید کرتے ہیں، ہم امریکہ، بھارت کے مخالفت نہیں بس غلامی کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر امریکہ یہاں اپنے غلام بٹھائے گا تو ہم ایسی پالیسیوں کی مخالفت کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے دور میں چائے بسکٹ مشکل سے ملتے تھے شہباز شریف نے 2 دنوں میں سرکاری خرچے پر اعلیٰ قسم کے ڈنر دیے گئے۔۔ شہباز گل نے کہاکہ عمران خان کو سکیورٹی ٹھریٹس ہیں، عمران خان کیلئے مناسب سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ اگر آپ نے نواز شریف کو لانا ہی ہے تو عام پاسپورٹ پر لائیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…