منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پی ڈی ایم نے بلوچستان میں بھی تبدیلی کے فیصلے پر غور وغوض شروع کردیا،گورنر بلوچستان کی تبدیلی پر متفقہ فیصلہ

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم ) نے بلوچستان میں بھی تبدیلی کے فیصلے پر غور وغوض شروع کردیاگورنر بلوچستان کی تبدیلی پر متفقہ فیصلہ ہوگیا تمام تر تحفظات کے باوجود وزیراعلیٰ بلوچستان نظریہ ضرورت کے تحت عہدے پر برقرار رہیںگے ۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان مولانافضل الرحمن ،میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، سردار اختر جان مینگل، محمود خان اچکزئی، نوابزادہ شاہ زین بگٹی ،امیر حیدرخان ہوتی ،آفتاب احمد شیرپائو،خالد مقبول صدیقی کا بلوچستان سے متعلق مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ذرائع کے مطابق اجلاس میں جمہوری وطن پارٹی ،نیشنل پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی بلوچستان میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق مشاورت کی گئی جس کے بعد فیصلہ کیاگیاہے کہ بلوچستان میں گورنر کی تبدیلی کو عملی جامہ پہنایاجائے گاجبکہ نظریہ ضرورت کے تحت تحفظات کے باوجود وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کو عہدے پر برقرار رکھاجائے گاذرائع نے بتایاکہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے اراکین اسمبلی نے بھی متحدہ اپوزیشن کاساتھ دینے کا فیصلہ کیاہے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے یہ فیصلہ بلوچستان کے مسائل کے حل اور یہاں پائی جانے والی محرومی کے خاتمے کے تحت کیاہے جس کے بعد جلد ہی بلوچستان میں ایک بڑی تبدیلی متوقع ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…