اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کو بڑا سرپرائز دوں گا،عثمان بزدار کو ہٹانا سیاسی سمجھوتہ تھا، آخری گیند تک لڑوں گا، کپتان کبھی بھی اپنا اسٹریٹجی شیئر نہیں کرتا، یہ ایک بہت بڑی بین الاقوامی سازش ہے،اپوزیشن کی جانب
سے میری کردار کشی بھی کی جا سکتی ہے،اوآئی سی کانفرنس کی وجہ سے دھمکی آمیز پیغام ہولڈ رکھاگیا۔وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ لیگل پراسس کو استعمال کیا جا رہا ہے، ہر گیند تک لڑوں گا، اتوار کو بہت انجوائے کریں گے، تحریک عدم اعتماد ایک بہت بڑی بین الاقوامی سازش ہے، میری زندگی کو بالکل خطرہ ہے، اپوزیشن کی جانب سے کردار کشی کے حوالے سے کوئی آڈیو ٹیپ نکالی جاسکتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے میری کردار کشی بھی کی جا سکتی ہے، اپوزیشن کا ایک ماضی ہے ججز کی بھی مختلف ٹیپ نکالتے رہتے ہیں، نیب ایک آزاد ادارہ ہے، عدالتیں آزاد ہیں، خیبرپختونخوا کی عوام نے تحریک انصاف پراعتماد کیاانہوں نے کہاکہ اوآئی سی کانفرنس کی وجہ سے دھمکی آمیز پیغام ہولڈ رکھا۔