پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک عدم اعتماد ،موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ منفی کر دی

datetime 31  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں پاکستان کی ریٹنگ منفی کر دی۔موڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پاکستان میں پالیسی کے تسلسل پر سوالیہ نشان ہے۔موڈیز کا کہنا ہے کہ

تحریک عدم اعتماد حکومت کے ریفارمز متعارف کرانے کی صلاحیت پر اثر انداز ہو گی۔ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کوبیرونی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور آئی ایم ایف سے جاری معاملات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔موڈیز کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے کرنٹ اکانٹ خسارہ بڑھ رہاہے، 8 ماہ میں پاکستان کا جاری خسارہ 12 ارب ڈالر رہا جبکہ رواں مالی سال جاری خسارہ جی ڈی پی تناسب سے 5 سے 6 فیصد رہے گا، اس سے قبل جاری خسارہ جی ڈی پی تناسب سے 4 فیصد رہنے کے اندازے تھے۔موڈیز کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں زرمبادلہ ذخائر کم ہونا شروع ہوجائیں گے، بین الاقوامی ادائیگیاں پاکستان کیلئے مشکل ہوسکتی ہیں۔موڈیز کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کا نتیجہ جو بھی ہو حکمران جماعت کے لیےآمدن بڑھانے کے ریفارم پر پیشرفت مشکل ہو گی، بیرونی فنانسنگ کے حصول اور مہنگائی کے سبب حکمران جماعت کے لیے پیش رفت مشکل ہو گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…