پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم نے کوئی محفوظ راستہ نہیں مانگا، جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں،شہباز گل

datetime 31  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کوئی محفوظ راستہ نہیں مانگا، اس حوالے سے جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں،خان شان سے آخری بال تک لڑے گا، وزیراعظم سیاسی بونوں اور ان کے پیچھے جو ہیں ان کا مقابلہ کرینگے، کسی ملک کو ڈکٹیٹ کرنے کی ایسی نظیر نہیں ملتی،کس کو وزیراعظم رہنا ہے اور کس کو ہٹانا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ کس کو وزیراعظم رہنا ہے اور کس کو ہٹانا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔شہبازگل نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن سے محفوط راستہ مانگا ہے، ایسی خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کرتا ہوں، کیا وزیراعظم ان چوروں سے راستہ مانگیں گے؟ واضح کردوں کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے،خان شان سے آخری بال تک لڑے گا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم کی لڑائی اس سامراج سے ہے جو حکومتیں بناتا اور گراتا رہاہے، استعفیٰ دینے کی وزیراعظم نے کوئی پیشکش نہیں کی اور ن ہی وزیراعظم نے ان سے کوئی راستہ نہیں مانگا، وزیراعظم سیاسی بونوں اور انکے پیچھے جو ہیں ان کابھی مقابلہ کرینگے۔شہباز گل نے کہا کہ مراسلہ سات تاریخ کو آیا کسی ملک کو ڈکٹیٹ کرنے کی ایسی نظیر نہیں ملتی، نامور صحافی بھی کہہ رہے ہیں کہ بیرونی قوتیں عمران خان کو ہٹانا چاہتی ہیں، جن صحافیوں کو شک و شبہ تھا وہ بھی کھل کر بات کررہے ہیں جبکہ کچھ صحافی حضرات سوچ رہے تھے کہ ایساہوسکتاہے یانہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کے بارے میں ایک بات بتانا چاہتا ہوں، عمران خان نے اس ملک کیلئے بہت کچھ کیاہے، باہر کے ملک سے بیٹھ کر کہا جاتا ہے کہ صورت عمران خان کوہٹاناہے، دھمکی دی جاتی ہے کہ نہ ہٹایاتوخطرناک نتائج کیلئے تیارہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ اب سب دیکھیں گے قوم اپنے بیٹے عمران خان کیساتھ کیسے کھڑی ہوتی ہے؟کس کو وزیراعظم رہنا ہے اور کس کو ہٹانا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…