جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

شہباز گل بھی امریکی سرکاری یونیورسٹی سے تنخواہ لے رہے ہیں ، حیران کن انکشاف

datetime 31  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز گل اب بھی امریکی پبلک یونیورسٹی کے پے رول پر ہیں،وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی تنخواہ اور ملازمت کو کابینہ ڈویژن میں ڈیکلیئر نہیں کیا گیا۔روزنامہ جنگ میں فخر درانی اور بینظیر شاہ کی شائع خبر کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل ایک امریکی پبلک یونیورسٹی کے پے رول پر ہیں اور کابینہ

ڈویژن کو جمع کرائے گئے اثاثوں میں اپنی تنخواہ اور ملازمت کو ڈیکلیئر نہیں کیا۔ یونیورسٹی آف الینوائے اربانا-چمپین، جہاں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل بطور کلینیکل اسسٹنٹ پروفیسر تعینات ہیں، نے  ایک تحریری جواب میں تصدیق کی ہے کہ وہ اب بھی یونیورسٹی کے ملازم ہیں اور ان کی سالانہ تنخواہ 124,770.92 ڈالرز ہے۔ یونیورسٹی کے سرکاری جواب کے مطابق گل مینجمنٹ اور تنظیمی رویے، مارکیٹنگ کے اصول اور خوردہ فروشی کے اصول سکھا رہے ہیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق وزیر اعظم کے تمام معاون خصوصی اور مشیر کابینہ ڈویژن کے پاس اپنے اثاثوں اور واجبات کا اعلان ایک مقررہ ڈیکلریشن فارم میں کرنے کے پابند ہیں۔ تاہم گل نے کابینہ ڈویژن کو امریکی اسٹیٹ یونیورسٹی میں تنخواہ یا ملازمت کا اعلان نہیں کیا۔ تنخواہ وصول کرنے کے باوجود انہوں نے کابینہ ڈویژن کو رپورٹ نہیں کی۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اثاثوں اور واجبات کے فارم میں کہیں بھی اس کی عکاسی نہیں ہوتی کہ گل نے اپنی غیر ملکی تنخواہ یا ملازمت کا اعلان کیا ہو۔

تاہم انہوں نے پاکستان میں کچھ جائیدادیں اور امریکہ میں ایک گھر کے ساتھ ساتھ کچھ رقم (40000 ڈالرز اور 11,900,000) کو قابل وصول کے زمرے میں قرار دیا ہے۔ جولائی 2020 میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے اثاثوں اور واجبات کے فارم سے پتہ چلتا ہے کہ شہباز گل ایک پلاٹ نمبر 406 – بلاک – ایف، گلبرگ ریذیڈنشیا، اسلام آباد کے مالک ہیں جس کی قیمت 3,956,000 روپے ہے۔

ان کے پاس ایک اور پراپرٹی فارم ہاؤس نمبر 302-D بلاک، گلبرگ گرینز اسلام آباد بھی ہے۔ اثاثوں کے گوشوارے اور ڈیکلریشن کے مطابق گل اور ان کے خاندان کے پاس نقد 3.76 ملین روپے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق ان کے پاس مقامی بینکوں میں 2.6 ملین روپے سے زیادہ ہیں جبکہ امریکہ میں جے پی مورگن چیس میں ان کا 31 ملین روپے سے زیادہ کا بینک بیلنس ہے جبکہ بسی بینک میں مشترکہ خاندان کے اکاؤنٹ میں 1.6 ملین روپے ہیں۔

وہ امریکہ میں ایک ہی جائیداد کے مالک ہیں، جو رہن پر ہے، جس کی مالیت 13 ملین روپے ہے۔ دستاویزات میں انکشاف ہوا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی کےپاس دو کاریں ہیں (ایک بی ایم ڈبلیو اور ایک کیمری) جس کی مالیت 6.5 ملین روپے سے زیادہ ہے۔ گل اپنے خاندان کے ساتھ 5.5 ملین روپے کا سونا بھی رکھتے ہیں۔ کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم کے تمام معاون خصوصی کے اثاثوں کی تفصیلات موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…