بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

نمبرز پورے ہیں اب عمران خان کو رخصت کریں گے ترجمان پی ڈی ایم نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 30  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کب ہوں گے یہ فیصلہ ہم نے کرنا ہے، اصلاحات بھی ہوں گی اور الیکشن بھی ہوگا،شیخ رشید کی بات کو دیکھ کر متحدہ فیصلے نہیں کرتی۔

شیخ رشید کو 4 سال بعد یقین ہوا کہ عمران خان کی حکومت نہیں رہے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں اور ان شااللہ تحریک عدم اعتمادکامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کو ووٹ دینے کے حق میں ہیں، متحدہ اپوزیشن مشاورت کے ساتھ اصلاحات کے حق میں ہے ، انتخابی اصلاحات ضرور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی رائے کو بلڈوز کر کے انتخابی اصلاحات کیسے ممکن ہیں، الیکشن کمیشن نے بھی 37 آئینی اور قانونی سوالات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ عالمی قوتیں کون ہیں، امریکہ، یورپ کی آپ نے غلامی اور بندگی کی، آپ نے امریکہ کے کہنے پر کشمیر بیچ دیا، بھارت کے حوالے کردیا، آپ نے امریکہ کے کہنے پر سی پیک بند کردیا، اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…