بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزارت خزانہ ہماری تجاویز مان کر عمل نہیں کرتی کراچی کے تاجروں کا شکوہ

datetime 22  مارچ‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)کراچی کے تاجروں نے شکوہ کیا ہے کہ وزارت خزانہ تجاویز مان لیتی ہے لیکن ان پر عمل نہیں کرتی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاور ت کے لیے کراچی چیمبر تشریف لائے، اس موقع پر صدر کراچی چیمبر محمد ادریس نے خطبہ

استقبالیہ پیش کیا۔اس دوران چیئرمین بزنس مین گروپ نے نشاندہی کی کہ عالمی مارکیٹ میں اجناس کے دام بڑھنا اور ملک میں ڈالرکا بھاؤ ایف بی آر کی ٹیکس آمدنی اور مہنگائی بڑھا رہا ہے جس کیلئے چیئرمین بزنس گروپ نے تجویز پیش کی کہ امپورٹ ڈیوٹیز 150 روپے ڈالر ریٹ پر وصول کی جائے۔چیئرمین ایف بی آر نے چیمبر کی مرتب کردہ بجٹ تجاویز کو سنا اور آئندہ سال کے بجٹ میں انہیں شامل کرنے پر مشاورت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔چیئرمین ایف بی آر نے کراچی چیمبر کے ممبران کو صنعتی ایمنسٹی سے فائدہ اٹھانے کی تجویز دی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ آئی ایم ایف کے پاس بار بار جانے سے ہمارے معاملات پیچیدہ ہوئے ہیں، ملک میں سیلزٹیکس کی شرح بلند ہے ، بجٹ میں مراعات ختم کرکے سیلزٹیکس کا ریٹ کم کرنے پر توجہ ہے۔دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد کے دورہ کراچی چیمبر کے موقع پر تاجروں نے کہا کہ امریکی ڈالر کے بھاؤکی وجہ سے جمع ہونے والا اضافی ٹیکس مہنگائی کا سبب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…