بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایم کیوایم کے سابق کارکن شاہنوازخان عرف اجمل پہاڑی جیل سے رہائی کے بعد منظر عام پر آگئے

datetime 21  مارچ‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)ایم کیوایم کے سابق کارکن شاہنوازخان عرف اجمل پہاڑی جیل سے رہائی کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئے۔کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پاک سرزمین پارٹی کی رابطہ مہم میں شرکت کی۔ رابطہ مہم میں مصطفی کمال کے خطاب کے بعد اسٹیج پر اجمل پہاڑی بھی موجود تھے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سیکٹر انچارج گلشن معمار عمیر صدیقی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ اجمل پہاڑی کو 2 ماہ پہلے ہی سکھر جیل سے رہائی ملی تھی۔ اجمل پہاڑی ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں جیل میں تھے۔واضح رہے کہ کراچی میں سنہ 1992 کے آپریشن کے دوران پولیس کو مطلوب اجمل پہاڑی کو تمام مقدمات میں بریت اور4 کیسز میں ضمانت کے بعد سکھر کی سینٹرل جیل سے 5 فروری کو رہا کردیا گیا تھا۔پرویز مشرف کے دور حکومت میں اجمل پہاڑی کی تمام 50 مقدمات میں ضمانت پر رہائی ہوئی تاہم 2010 میں رینجرز نے 15 افراد کے قتل کے الزام میں اجمل پہاڑی کو پھر گرفتار کیا تھا۔اجمل پہاڑی کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر 7 سے ہے۔ انہوں نے اسی کی دہائی میں اپنے علاقے سے ہی ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…