ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز گل کی لائیو پروگرام میں رمیش کمارکو گالیاں

datetime 17  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے نجی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر اپنی جماعت کے منحرف رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کو گالی دے دی،ٹاک شو میں شہباز گل اور ان ہی کی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے درمیان بحث و مباحثہ جاری تھا۔اس دوران شہباز گل نے کہا کہ رمیش کمار مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف میں آئے تھے،

اب یہ عمران خان خان سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں، ان میں شرم و حیا ہوتی تو یہ پہلے خود ہی استعفیٰ دے دیتے۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ کرپٹ آدمی ہیں کینسر کی جعلی دوا بیچنے پنجاب آئے تھے۔شہباز گِل نے جب یہ بات کی تو رمیش کمار بیچ میں بات کرنے لگے اور اسی دوران مشتعل ہوکر شہباز گل نے رمیش کمار کے خلاف غیرپارلیمانی الفاظ استعمال کیے اور کئی مرتبہ گالی بھی دی۔اپنے اوپر لگائے گئے الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ یہ لوگ تو الزام لگائیں گے ہی، بیڑہ غرق کرنے والے ہی یہ لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اچھے تھے، اچھے ہیں، مگر نقصان غلط مشیران کی وجہ سے ہوا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے دعوی کیا ہے کہ تین وفاقی وزرا پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں۔ایک انٹرویو میں رمیش کمار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے33 لوگ مختلف پارٹیوں سے معاملات طے کرچکے ہیں، ان 33 لوگوں میں پی ٹی آئی کے3 وزرا بھی شامل ہیں، سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے24 ارکان موجود تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ تین وفاقی وزرا پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں۔خیال رہے کہ رمیش کمار کی جانب سے یہ دعوی ایسے وقت سامنے آیا ہے جب وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے تیاریاں جاری ہیں

اور سندھ ہاس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 24 کے قریب ایم این اے بھی موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی رمیش کماربھی سندھ ہاس میں موجود ہیں۔ایک انٹرویو میں رمیش کمار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے33 لوگ مختلف پارٹیوں سے معاملات طے کرچکے ہیں، ان 33 لوگوں میں پی ٹی آئی کے3 وزرا بھی شامل ہیں، سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے24 ارکان موجود تھے۔

رمیش کمار نے کہا کہ ایم کیو ایم،ق لیگ اور باپ پارٹی اپنے طور پر فیصلہ کریں، اہم ایشو یہ ہے کہ یہ گالی گلوچ والا کلچر ہم نے کبھی نہیں دیکھا، ہمیشہ نشاندہی کی کہ یہ چیز غلط ہے لیکن وزیراعظم نے نظر انداز کیا، ہمیشہ خوشامد کرنے والوں کی بات سنی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس نہج پر آگیا ہے کہ تنہا اور معاشی طور پر پیچھے ہوگیا ہے، وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھوچکے، بہتر ہوگا کہ وزیراعظم استعفیٰ دیدیں اور نیا وزیر اعظم او آئی سی اجلاس میں قیادت کرے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…