اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی پولیس کی جانب سے شمالی کوریا کے سفارتخانے میں داخل ہونے پر غیرملکی سفارتخانے کی طرف سے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزرات خارجہ اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو کارروائی کے لئے مراسلہ تحریری کر دیا۔
جس میں سفارتی اہلکاروں کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ شالیمار پولیس 7مارچ کو کورین سفارت خانے کے بیگ گیٹ سے اندر گھسی جو کہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے سفارتخانے نے وفاقی پولیس پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا اور اس حوالے سے وزرات خارجہ اور آئی جی اسلام آباد پولیس کو خط لکھاہے ۔ مراسلے میں الزام عائد کیاگیاہے کہ وفاقی پولیس کی جانب سے سفارت خانے میں زبردستی گھس گئی ۔ خط کے مطابق شالیمار پولیس 7مارچ کو کورین سفارت خانے کے پچھلے گیٹ سے اندر گھسی اور وہاں سفارت خانے کے اہلکاروں کو ہراساں کیا۔ سفارت خانے کے اندر دروازوں کو بھی توڑ دیا گیااور ویاناکنونشن اور بین الاقوامی قوانین کی شدید خلاف ورزی کی گئی۔ سفارتخانے کی جانب سے شدید احتجاج کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے منشیات کی موجودگی کی اطلاع پرسٹو ر کی تلاشی لی ۔