پی آئی اے کو مزید 2 چینی شہروں کے لیے پروازیں چلانے کا لائسنس مل گیا

7  مارچ‬‮  2022

کراچی(این این آئی)چین نے پاکستان کی قومی ایئر لائن کو بیجنگ کے علاوہ گوانگ زو اور ژیان کیلئے مزید دو آپریٹنگ لائسنس دے دئیے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کو مزید 2 چینی شہروں کے لیے پروازیں چلانے کا لائسنس مل گیا ہے، اب گوانگ زو اور ژیان کے لیے بھی

قومی پرچم بردار کمپنی مسافروں کی پروازوں کا شیڈول بنانا شروع کرے گی۔پی آئی اے کے کنٹری منیجر قادر بخش سانگی نے اتوار کو کہا کہ اس سے قبل پی آئی اے کے پاس صرف بیجنگ کے لیے آپریٹنگ لائسنس تھا، اب چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (سی اے اے سی) نے ایئر لائن کو پاکستان اور چین کے مزید دو شہروں کے درمیان فلائٹ آپریشنز چلانے کے لیے لائسنس دے دئیے۔چینی سی اے اے کے موجودہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے مطابق بین الاقوامی کیریئر چین کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز چلا سکتے ہیں۔کنٹری منیجر کے مطابق پی آئی اے نے چینگڈو اسٹیشن کے آپریٹنگ لائسنس کے حصول کے لیے بھی درخواست دی ہے، جو زیر غور ہے، امید ہے اگلے ماہ اس کی منظوری بھی مل جائے گی۔پی آئی اے کو چینی حکام کی جانب سے کنمنگ اور شینزن کے لیے چارٹرڈ کارگو پروازیں چلانے کی منظوری بھی حاصل ہے، جب کہ کاشغر (سنکیانگ) کے لیے منظوری کا عمل جاری ہے۔کنٹری منیجر نے کہا کہ چین کے مختلف شہروں کے لیے چارٹرڈ کارگو پروازیں پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…