جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

میرے ہوتے ہؤے کوئی مائی کا لعل حکومت نہیں گرا سکتا، پرویز خٹک

datetime 5  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ (آن لائن) وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد پیش توکرے انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، آج بھی بر ملا کہتا ہوں اپوزیشن کے 7 اراکین کے ہمارے ساتھ نہ صرف ر ابطے میں ہیں بلکہ ان کی مکمل حمایت بھی ہمیں حاصل ہے، عمران خان کا سپاہی ہوں میرے ہوتے ہوئے ان کی حکومت کوئی مائی کا لعل نہیں گراسکتا،

ملک میں حالیہ دھشت گردی کے پیچھے بیرونی ہاتھ ہے۔پشاو ر قصہ خوانی خودکش دھماکہ افسوس ناک ہے، جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقوں سدو خیل میں لیڈی کونسلر زوجہ امتیاز خان کے رہاشگاہ پر شمولیتی تقریب جبکہ پیر پیائی قمبر خیل میں لعل بشر کے حجرے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، تحصیل ناظم نوشہرہ اسحاق خان خٹک اور دیگر بھی موجودتھے پرویز خان خٹک نے کہا حکومتیں بنانے اور گرانے میں جوڑ توڑ کا ما ہر ہوں اگر اپوزیشن ہمارے 2ممبران کو اپنے ساتھ ملا سکتے ہیں تو میں بھی اپنی روایتی داو پیچ کے زریعے ان کا شیرازہ بکھیر کر رکھ سکتا ہوں اپوزیشن والوں کو قوم پہچان گئی ہے ان ہی چوروں، لٹیروں کی وجہ سے پاکستان 100ملین ڈالرزسے زائد کا مقروض ہے اگر نواز شریف اور زرداری کوملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کی فکر ہوتی تو یہ ملک بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے نہ دبہ ہوتا،آج بھی نواز شریف اور زرداری کے لئے گئے قرضوں کی ادائیگیاں سود سمیت ہم کر رہے ہیں جسکا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے مولانا اپنی سابقہ دور پر نظر ڈالتے ہوئے سچ سچ بتائیں کہ انہوں نے ایم ایم اے دور حکومت میں مساجد، مدارس اور خطاباء مساجد کی اتنی خدمت کی تھی جتنی تحریک انصاف کی حکومت کر رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی کی حکومت نے حقیقی معنوں میں مساجد، مدارس اور علما حق کی خدمت کی ہے ایم ایم اے دور حکومت میں تو ووٹ اسلام کے نام پر لیا گیااور مزے اسلام آباد میں لوٹے جا رہے تھے، اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں مہنگائی سابقہ حکمرانوں کی کرپشن، لوٹ مار، اقرباء پروری اور زخیرہ اندوزی کی وجہ سے ہے اگر نواز شریف اور زرداری باریاں لیکر ایک دوسرے کی چوریاں نہ چھپاتے تو

آج یہ ملک کا خزانہ خالی نہ ہوتا نہ اس ملک کے عوام معاشی طور پر بد حال ہوتے انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں اسلام کے نام پر ووٹ لیا جاتا ہے، کیا صرف مولوی ہی اسلام کا ٹھیکیدار ہے کیا ہم مسلمان نہیں اور یہ سیاسی مولوی آخر کب تک مساجد، مدارس، منبر و محراب اپنی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتا رہے گا بس بہت ہو چکا اب ایسے مولویوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا وقت آگیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ 40سال سے سیاست

کے میدان میں ہوں اور میری سیاست کا محور خدمت کے سوا کچھ نہیں، سب کو قریب سے دیکھنے کا موقعہ ملا ہے جس میں عمران خان کے سوا کسی کوایماندار نہیں دیکھا کیوں یہ پاکستان کا واحد حکمران ہے جو امریکہ کی انکھوں میں انکھیں ڈال کر بات کرتا ہے۔ دریں اثناء وزیردفاع نے نوشہرہ کے علاقے رشکی میں جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کے نائب امیر حاجی عنایت الرحمن کی والدہ کی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر آن لائن سے

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردی کیخلاف کام کر ہی ہیں۔دہشت گردوں کی مدد بڑے بڑے ممالک کر ر ہے ہیں۔ دہشتگردی تب ختم ہو گی جب یہ بڑے ممالک ان کی سرپرستی چھوڑ دے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہو رہا ہیں۔اصل مسئلہ افغانستان کا ہیں جب تک وہاں امن نہیں ہو گا حالات بہتر نہیں ہو سکتے، امن امان کو برقرار رکھنے کیلئے عمران خان افغان طالبان کی بھر پور سپورٹ کر رہی ہیں۔ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کوئی توڑ پھوڑ نہیں کر سکتے ہمارے درمیان،

ہم اپوزیشن کو دن میں تارے دکھائیں گے۔بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مظبوط امیدواروں کو ٹکٹ دئیے ہیں۔ عمران خان گھبرانے والا لیڈر نہیں ہے۔افغانستان میں مکمل امن تک خطے میں دھشت گردی کے اثرات رہے گئے۔افغانستان کے ساتھ باڈر فینسنگ اسی سال مکمل کرلی جا ئیگی۔نیشنل ایکشن پلان کو اس کی روح کے مطابق حکومت عمل کررہی ہے۔دھشت گردوں کی کمرتوڈ کررکھ دے گئے۔اسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی گئی ہے۔ملک کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی ہر ضرورت پورے کریں گے۔عمران خان کے پٹرول اور بجلی کی قیمت کے کم کرنے کے انقلابی اعلان کے بعد آنے والا بجٹ عوامی ریلیف بجٹ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…