اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پشاور دھماکے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 5  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ انڈریو مکڈونلڈ نے کہاہے کہ ٹیم محفوظ ہاتھوں میں ہیں ،اگر حالات تبدیل ہوتے ہیں تو ہماری سکیورٹی ٹیم ہماری رہنمائی کریگی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈریو مکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم محفوظ ہاتھوں میں ہے، تاہم اگر حالات تبدیل ہوتے ہیں تو ہماری سکیورٹی ٹیم ہماری رہنمائی کریگی۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا بیان پشاور میں جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید ہونے کے بعد سامنے آیا ۔انڈریو مکڈونلڈ نے کہا کہ ہماری ہمدردی واضح طور پر پشاور کے لوگوں کے ساتھ ہے تاہم جب سے ہم پاکستان پہنچے ہیں تب سے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں تاہم اگر کچھ حالات تبدیل ہوتے ہیں اور تمام فیصلے ماہرین کی رائے کی بنیاد پر کریں گے۔واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال کی کوششوں کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے اور اس نے اتنے برسوں تک سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہی پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں اتوار اور پیر کے روز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں اتوار اور پیر کو بارش ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور راولپنڈی میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دوسرے روز ہفتہ کو بھی جاری رہا جس میں پاکستانی بیٹر چھائے رہے ، پاکستانی بیٹرز اظہر علی اور امام الحق نے سنچری سکور کئے ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…