اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

تحریک عدم اعتماد کے موقع پر آپ کے ساتھ کوئی نہیں ہو گا، سید حسن مرتضیٰ کا وزیر اعظم عمران خان کو چیلنج

datetime 4  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماء اور پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے وزیر اعظم عمران خان کو چیلنج کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے موقع پر آپ کے ساتھ کوئی نہیں ہو گا، عوامی مارچ آج بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وسطی پنجاب میں داخل ہو رہا ہے،

عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ آ رہا ہے۔جو کہتے تھے کہ عوام بلاول کیساتھ نہیں ،انہیں آج پتہ چل جائیگا،وہ لاہور سے چیچہ وطنی روانگی سے قبل ماڈل ٹاؤن میں نیلم جبار،ڈاکٹر خیام ،علامہ یوسف اعوان اور افنان بٹ کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے نکالے جانے والے احتجاجی مارچ کا ملتان پہنچنے پت فقید المثال استقبال کیا گیا جو ملتان کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع اور استقبال تھا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا قافلہ جیسے ہی سینٹرل پنجاب میں داخل ہو گا عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی تحریک میں آپ کہیں نظر نہیں آ رہے، آپ نے اپنے حکومتی اتحادیوں کو ساتھ رکھنے کے لیئے بہت کوششیں کی ہیں مگر آپ کے اتحادی آج بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عوامی مارچ میں کرائے کے لوگ نہیں،ملتان میں پنجاب کی تاریخ کا بہترین اجتماع ہوا۔چیچہ وطنی سے خان کی الٹی گنتی شروع ہو جائیگی،خان کے تمام تر ترلے منتوں کے باوجود حکومتی اتحادی ہمارے رابطے میں ہیں،ان کی بھول ایک آدھ دن میں نکل جائیگی۔جو اتحادی کہتے ہیں کہ آپ کیساتھ ہیں۔اپ کو بہت بڑا ڈینٹ پڑنے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ خان تکلیف میں ہو تو پاؤں اور ریلیف میں ہو تو گلے پڑ جاتا ہے۔

عدم اعتماد آنے کے بعد آپ کا کریا کرم غیر بھی نہیں کرینگے۔خان صاحب بغیر پروٹوکول نکلیں۔لاکھوں لوگ جوتیاں لیے سر میں مارنے کیلئے پھر رہے ہیں،مظلوموں کی آہ بنی گالہ والے کو چین سے بیٹھنے نہیں دیگی، تمہارا مستقبل بہت تاریک نظر آ رہا ہے۔ میڈیا کے مختلف سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں جلسوں کے حوالے سے انتظامیہ کو سیکورٹی کا کہہ دیا ہے۔پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں گروہ ہے جو ملک پر قابض ہے۔

حسن۔مرتضی کا کہنا تھا کہ چودھری صاحب کی شیروانی بن گئی ہے ،صرف پہننے کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ عمران خان جس بھول میں ہیں وہ ایک دن میں نکل جائے گی آپ کی سیاست پر ایک بڑا ڈینٹ پڑنے والا ہے آپ کے اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی سے رابطوں میں ہیں انہوں نے کہا کہ جب آپ تکلیف میں ہوں تو آپ پائوں بھی پڑھ جاتے ہیں مگر جب آپ تکلیف سے نکل جاتے ہیں تو آپ اپنی آنکھیں ماتھے پر رکھ لیتے ہیں اور لوگوں کے گریبان پکڑنے سے بھی گریز نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ آپ کی حالیہ تقریر سے اندازہ ہو رہا تھا کہ آپ الیکشن میں جا رہے ہیں مگر آپ نے پھر یو ٹرن لے لیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…