منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نکاح نامہ میں ختم نبوتؐ کے حوالے سے حلف شامل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، چودھری پرویزالٰہی

datetime 2  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے عالمی تبلیغی مرکز کے مرکزی رہنماؤں کے وفد نے اسمبلی چیمبرمیں ملاقات کی۔ وفد میں مولانا عبید اللہ، مولانا عامر، میاں احسن، اویس، ایوب صادق، نعیم بٹ، امتیاز غنی، انوار غنی، آفتاب غنی اور جاوید بھٹی شامل

جبکہ ملاقات میں راسخ الٰہی اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر بھی موجود تھے۔ ختم نبوت سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر وفد نے چودھری پرویزالٰہی کو خراج تحسین پیش کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نکاح نامہ میں ختم نبوت پر ایمان کا حلف شامل ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، نکاح نامہ میں ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامہ شامل کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی نے قرارداد منظور کی جسے بعد ازاں پنجاب کابینہ نے بھی منظور کیا، یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے ہم اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت میں اتحاد قائم کرنے کیلئے علماء کرام نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، ملکی تعمیر و ترقی میں علماء کرام اور حکومت کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ علماء کے وفد نے کہا کہ کورونا کا مسئلہ ہو یا انٹرنیشنل رکاوٹیں جب بھی تبلیغی جماعت پر مشکل وقت آیا آپ مدد کرنے میں ہمیشہ صف اول میں رہے، تبلیغی جماعت کے حوالہ سے آپ کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی نے انٹرنیشنل لیول پر ہمارا ساتھ دیا، تبلیغی جماعت نے آپ کی کاوشوں کے اعتراف میں وفد کو شکریہ ادا کرنے کیلئے بھیجا ہے۔ علماء کے وفد نے چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…