پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

نور مقدم کیس ، ظاہر جعفرکال کوٹھڑی منتقل،لباس اور جوتے والدہ کے سپرد

datetime 25  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد(آئی این پی ) نور مقدم قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم ظاہر جعفر کو اڈیالہ جیل میں مجرمان کا لباس پہناتے ہوئے کال کوٹھڑی منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسری جانب ظاہر جعفر عدالتی پیشی کے موقع پر خوف سے کانپ رہا تھا۔

عدالتی فیصلے کے بعد پولیس اہلکار ملزم کو گھسیٹ کر بخشی خانے لے گئے ، گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں پولیس نے سخت سیکیورٹی میں ظاہر جعفر کو جب لایا توملزم کے چہرے پر خوف نمایاں تھا اور اس کا جسم کانپ رہا تھا اور وہ عدالتی فیصلے کے بعد عدالت سے کچھ کہنا چاہتا تھا لیکن پولیس اہلکار اسے زبردستی روسٹرم سے کھینچ کر بخشی خانے میں لے گئے جہاں سے اسے دیگر مجرمان کے ہمراہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ، جیل پہنچتے ہی ملزم کا لباس تبدیل کرایا گیا اور اسے باضابطہ طور پر مجرمان کا لباس پہنایا گیا اور اس کا اپنا لباس اور جوتے اس کی والدہ کے سپرد کر دیئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…