اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ڈی جی، آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا بڑا حکم آئی ایس آئی ملازمین کو سختی سے سیاست سے دور رہنے کی ہدایات

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بڑی پیشرفت یہ ہے کہ ملک کی سرکردہ انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی) کے ملازمین کو سختی سے سیاست سے دور رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔روزنامہ جنگ میں انصار عباسی کی شائع خبر کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے آئی ایس آئی کے تمام ملازمین پر واضح کر دیا ہے کہ سیاست یا سیاسی معاملات میں کسی طرح کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

کہا جاتا ہے کہ اپنی آمد کے ساتھ ہی آئی ایس آئی کے سربراہ نے ادارے کے تمام ملازمین کو اپنی سوچ سے آگاہ کر دیا ہے۔ بدقسمتی سے ملک کے دفاع کی پہلی حد سمجھے جانے والا ادارہ آئی ایس آئی ماضی میں تنازعات کا محور رہا ہے کیونکہ اسے سیاسی معاملات میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیاسی جماعتوں اور میڈیا میں اس ایجنسی پر بحث و مباحثہ ہوتا رہا ہے۔ حالانکہ ملک کے دفاع اور سیکورٹی کے معاملات میں اس ادارے کی کارکردگی شاندار ہے لیکن اس کے سیاست میں غیر مجاز کردار نے اس کی شہرت کو داغ دار کر دیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ موجودہ آئی ایس آئی چیف نے عہدہ سنبھالتے ہی فیصلہ کیا ہے کہ ادارے کو سیاست سے دور رکھا جائے گا تاکہ غیر ضروری تنازعات سے بچ کر صرف اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھی جا سکے۔ رابطہ کرنے پر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب نے کہا کہ انہیں اس پیشرفت کے حوالے سے براہِ راست علم نہیں ہے لیکن موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی کے پروفائل اور ان کے ماضی کے ریکارڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ سمجھتے ہیں کہ ایسی ہدایات ہی جاری ہونا تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی غیر سیاسی شخصیت ہیں، ماضی میں ایجنسی جن تنازعات کا سامنا کرتی رہی ہے انہیں دیکھتے ہوئے یہ اچھا فیصلہ ہے کہ ادارے کو سیاست سے دور رکھا جائے۔ حالیہ ماضی میں کچھ سیاسی رہنمائوں نے شکایت کی ہے کہ آئی ایس آئی کے کچھ ملازمین سیاسی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔

گزشتہ چند دہائیوں میں ایجنسی کو بار بار استعمال کیا جاتا رہا ہے، زیادہ تر معاملات میں آمروں نے اس ایجنسی کو سیاسی جوڑ توڑ، سیاسی جماعتوں کو توڑنے اور بنانے اور حکومتیں بنانے کے معاملے میں استعمال کیا ہے۔ اسی وجہ سے مستقلاً یہ مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ ایجنسی کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے اور اس کے سیاسی کردار کو ختم کیا جائے۔

حالیہ برسوں میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی کچھ سیاسی جماعتوں اور ان کے رہنمائوں نے شکایت کی ہے کہ ایجنسی سیاست میں مداخلت کر رہی ہے۔ اسی اخبار میں یہ خبر شائع ہو چکی ہے کہ بحیثیت ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کے بعد، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے تمام متعلقہ حلقوں کو بتا دیا ہے کہ کسی بھی سرکاری اجلاس کے دوران کھینچی گئی اُن کی تصاویر یا بنائی گئی ویڈیو میڈیا (پرنٹ اور الیکٹرانک) میں جاری نہ کی جائے۔

اگرچہ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی کی سوچ اور ان کے اقدامات ادارے کو غیر ضروری تنازعات میں گھسیٹے جانے سے روک پائیں گے لیکن یہ واضح نہیں کہ مستقبل میں یہی سوچ مستقل رویہ اختیار کرے گی یا نہیں۔ تقریباً تین دہائیوں سے بھی زیادہ پیچھے جائیں تو اُس وقت کی بینظیر بھٹو حکومت کی جانب سے اعلیٰ سطح کا ایک کمیشن ’’ایئر چیف مارشل ذوالفقار خان کمیشن‘‘ تشکیل دیا گیا تھا تاکہ ایجنسیوں کی نگرانی کا ایک میکنزم تشکیل دیا جا سکے لیکن کوئی حکومت اس کمیشن کی سفارشات پر عمل کرانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

نگرانی کے میکنزم کی غیر موجودگی میں ماضی میں یہ ایجنسیاں سیاست میں ملوث رہی ہیں اور حکومتیں اور سیاسی جماعتوں کی جوڑ توڑ میں مصروف رہی ہیں۔ ایئر چیف مارشل ذوالفقار خان کمیشن نے سفارش کی تھی کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں بشمول آئی ایس آئی اور آئی بی کیلئے دو سطحوں (Two-Tier) پر مشتمل ایک نگرانی میکنزم بنایا جائے۔ لیکن اس میکنزم پر عمل نہ ہو سکا۔

کمیشن نے سفارش کی تھی کہ وزیر اعظم کی قیادت میں نیشنل سیکورٹی کونسل تشکیل دی جائے اور جوائنٹ انٹیلی جنس کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں اپنے اپنے قانونی دائرہ کار میں رہ کر کام کر سکیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…