منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

خواتین ملازمین برقع نہ ہو تو خود کو کمبل سے ڈھانپ کر آفس آئیں، طالبان

datetime 23  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آن لائن ) افغان طالبان کی مذہبی پولیس کی جانب سے دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کے لیے سخت ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی نیکی کی تبلیغ اور برائی کی روک تھام کی وزارت کی جانب سے افغان خواتین کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں دفاتر جانے والے خواتین کے لیے اہم ہدایات دی گئی ہیں۔

طالبان کی مذہبی پولیس نے تمام خواتین کو سختی سے برقع پہننے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو مکمل ڈھانپنے کے بعد گھروں سے باہر نکلیں اور دفاتر کا رخ کریں جب کہ دفاتری اوقات کے دوران بھی خود کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں، علاوہ ازیں انہیں نوکری سے نکال دیا جائے گا۔خیال رہے طالبان کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد تمام خواتین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا تھا اور انہیں اسکول ، کالجز اور یونیورسٹی جانے سے بھی روک دیا گیا تھا جب کہ اس حوالے سے طالبان قیادت کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کو چند شرائط کے بعد گھروں سے نکلنے کی اجازت دیں گے جس میں ان کے لیے الگ دفاتر اور کلاسیس شامل ہیں۔طالبان وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ دفاتر آنے والی خواتین کے پاس اگر جسم کو ڈھانپنے کے لیے برقع نہیں ہے تو وہ کمبل اوڑھ کر دفتر آجائیں لیکن جسم ڈھانپنا ضروری ہے ، اس کے بغیر دفاتر آنے والی خواتین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ افغانستان کی وزارت برائے نیکی کی تبلیغ اور برائی کی روک تھام کے ترجمان سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنی مرضی کا حجاب کرنے کی مکمل اجازت دہے ، وہ جس قسم کا چاہیں پردہ کرسکتی ہیں اور انہیں اس میں مکمل آزادی حاصل ہے تاہم ان جسم ڈھانپنا ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…